Posts

Showing posts from April, 2025

وطن گم گشتہ اور شناخت کی تلاش || روف نظامانی

Image
  وطن گم گشتہ اور شناخت کی تلاش      روف نظامانی   یہ بات درست ہے کہ تقسیم کے وقت سندھی مسلمانوں اور سندھی ہندوؤں کے درمیان مذہبی فساد نہیں ہوئے تھے۔ زیادہ تر ہندوستان سے آئے ہوئے مسلمانوں کے ہنگاموں کی وجہ سے ہی ہندوؤں میں عدم تحفظ کی صورت حال پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے یہاں سے ہجرت کی تھی۔ لیکن یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ سندھ میں ہندو اور مسلمان ہمیشہ امن اور پیار محبت سے رہے ہیں اور ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رہا۔ کچھ تاریخ نویس اس خیال کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ سندھ میں ہندو اور مسلمانوں کے در میان کشمکش ہمیشہ سے رہی ہے۔ تالپوروں کے دور میں سیٹھ تاؤں مل کے والد کے ساتھ کیا گیا سلوک تو تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ کی آر ملکانی اپنی کتاب ”سندھ اسٹوری“ میں لکھتے ہیں کہ سندھ کے ہندو مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کے پیش نظر جمعرات کی شام سے ہفتہ کی صبح تک اس خوف سے اپنے گھروں میں محصور رہتے تھے کہ کہیں ان کی زبان سے لفظ ”رسو " نہ نکل جائے جسے رسول سمجھ کر انہیں زبردستی مسلمان نہ کیا جائے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اس خوف کی وجہ سے انہوں نے لفظ رسوہی ترک کر دیا تھا ا...